تین ملکی سیریز، افغانستان اور یو اے ای آج مد مقابل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
24 نیوز)سہ فریقی سیریز میں پاکستان سے اپنے اپنے ابتدائی میچز ہارنے والی ٹیموں افغانستان اور یو اے ای کو پہلی فتح کی تلاش ہے، دونوں ٹیموں کا مقابلہ آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ میں جاری سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی تھی۔
پاکستان نے پھر دوسرے مقابلے میں یو اے ای کو 31 رنز سے زیر کیا تھا۔
اب دونوں ناکام ٹیمیں آپس میں مدمقابل آئیں گی، پہلی فتح کے لیے افغان سائیڈ نے سپنرز سے توقعات وابستہ کر لیں۔
یو اے ای کا انحصار آصف خان پر ہوگا جنہوں نے پاکستان کیخلاف چھ چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے تھے۔
دونوں ٹیمیں اب تک 12 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں مدمقابل آئی ہیں جن میں سے نو افغانستان اور تین یو اے ای نے جیتے ہیں۔