محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے سیلابی پانی میں پھنسے 6 شیر ریسکیو کرلیے

Sep 01, 2025 | 12:14:PM
محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے سیلابی پانی میں پھنسے 6 شیر ریسکیو کرلیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے سیلابی پانی میں پھنسے 6 شیروں کو ریسکیو کرلیا۔

محکمہ تحفظ جنگلی حیات نےراوی کنارے واقع فارم ہاؤس پر کارروائی کی ہے،کارروائی میں 6 شیروں کو ریسکیوکیاگیا،طوفانی بارش اورپانی کے دباؤ کےباوجووائلڈ لاٸف رینجرز نےجانفشانی سے فرائض انجام دیئے۔

 ترجمان محکمہ تحفظ جنگلی حیات کےمطابق آپریشن میں چارکشتیاں اورویٹنری ڈاکٹرزنےحصہ لیا،سینئر وزیرمریم اورنگزیب نے سیلابی پانی میں پھنسےشیروں کو بحفاظت نکالنے پروائلڈ لائف رینجرز کو شاباش دی۔

 یہ بھی پڑھیں:گلگت میں ہیلی کاپٹر گر گیا

سینئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب نےکہا جنگلی حیات کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،کسی جاندارکومشکل میں اکیلا نہیں چھوڑاجائےگا،وائلڈ لائف رینجرزاوروائلڈ لائف ریسکیوفورس قوم کا فخر ہیں۔