پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا، نئی قیمتوں کا اعلان آئندہ 15 روز کے لیے ہوگا ۔
پٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل 2 روپے 40 پیسے سستا ہوگیا۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 46 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ، پٹرولیم مصوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 269 روپے 99 پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 176 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 159 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :یواےای: پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان