’فٹنس کا مطلب کپڑے اُتارنا نہیں‘، ہاجرہ یامین کی تصاویر پر مداح سیخ پا ہوگئے

Sep 01, 2023 | 20:49:PM
’فٹنس کا مطلب کپڑے اُتارنا نہیں‘، ہاجرہ یامین کی تصاویر پر مداح سیخ پا ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی معروف اداکارہ ہاجرہ یامین کو اپنی فٹنس سے متعلق نئی تصویریں شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہاجرہ یامین ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں ،پاکستانی ڈراموں میں جاندار اداکاری کے سبب مداحوں کے دلوں میں راج کرنے والی اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جم میں موجود چند تصاویر شیئر کیں جس نے منظر عام پر آتے ہی تہلکہ مچادیا.

پتلی دبلی، سمارٹ ہاجرہ یامین نے حال ہی میں اپنی فٹنس سے متعلق نئی تصویریں میں اُن کے پیٹ کو کمر کے ساتھ لگے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Hajra Yamin (@hajra_yamin)

اداکارہ کا اپنی اِن بولڈ تصاویر سے متعلق لکھنا ہے کہ" آخر کار اُن کی ساری محنت رنگ لے آئی، بدلتی صورتحال دیکھ کر اُنہیں بہت خوشی ہوتی ہے، نظم و ضبط کے ساتھ یکسوئی بہت معنی رکھتی ہے۔"

View this post on Instagram

A post shared by Hajra Yamin (@hajra_yamin)

تصاویر منظر عام پر آتےہی پرستاروں کی جانب سے ایک نئی بحث چھڑ گئی ساتھ ہی مداحوں کو اداکارہ کا بولڈ پوز پسند نہیں آیا اور کمینٹ سیکشن میں شدید برہمی کا اظہار کیا۔

تبصرہ کرتے ہوئے مداحوں کا کہنا تھا" فٹنس کا مطلب کپڑے اتارنا نہیں ہوتا۔"

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ کو مختصر لباس زیب تن کیے تصاویر وائرل ہونے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے ۔

View this post on Instagram

A post shared by Hajra Yamin (@hajra_yamin)

اداکاری کے علاوہ، ہاجرہ یامین ایک خوبصورت شخصیت کی بھی مالک ہیں، اِن کے خوبصورت گھونگھریالے بال اِن کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا دیتے ہیں۔

ہاجرہ یامین کے ڈرامہ سیریل جلن، محبت چھوڑ دی میں نے، تیری رضا، سیوَک اور شناس قابلِ ذکر ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Hajra Yamin (@hajra_yamin)