بجلی کے بعد پیٹرول مہنگا ،40 سالہ شخص نے خود کو آگ لگا لی

Sep 01, 2023 | 10:36:AM
 ڈیرہ غازی خان میں پیٹرول مہنگا ہونے پر 40 سالہ شخص نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ڈیرہ غازی خان میں پیٹرول مہنگا ہونے پر 40 سالہ شخص نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔

 معاشی حالات سے تنگ  40 سالہ شہری پہلے ہی انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی بسر کر رہا تھا، ہوشربا بجلی بلوں سے پریشان شخص پہلے ہی مایوس تھا۔ ایسے میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھیں تو اس نے انتہائی مہنگا پیٹرول آخری مرتبہ خریدا اور خود پر چھڑک کر آگ لگا لی۔

آگ لگتے ہی وہ بری طرح جھلس گیا اور جلتے زخموں کے ساتھ ہی خالق حقیقی سے جا ملا۔

واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول 300 روپے سے تجاوز کر گیا ہے، عوام بجلی بلوں سے پہلے ہی تنگ ہیں اوپر سے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے سے زائد کے اضافے نے جلتی پر تیل چھڑکنے کا کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم بم، بجلی بم،ڈالر بم،اور کتنے بم گریں گے؟