پیٹرولیم بم، بجلی بم،ڈالر بم،اور کتنے بم گریں گے؟

Sep 01, 2023 | 10:05:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان کے عوام اس وقت ’بموں‘ کی زد میں ہیں پیٹرولیم بم، بجلی بم،ڈالر بم، ادویات کا بم، عوام پر ایک کے بعد ایک بمباری جاری ہے جو رکنے کا نام نہیں لے رہی ۔مہنگائی کے اس گولہ باری نے اس قوم کے پیروں تلے سے زمین اور جسم سے جان نکال دی ہے۔ نہ جانے کتنا نقصان پہنچایا ہے اور آگے کتنا نقصان ہونے والا ہے اس کا شاید وہ لوگ اندازہ کرہی نہیں سکتے جو پچھلے 16ماہ حکومت کرنے کے بعد ’آرام‘ کی غرض سے لندن چلے گئے ہیں۔پروگرام’10تک ‘میں میزبان ریحان طارق نے گقتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں نے پہلے سے ہی مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو پریشان کر دیا ہے۔ بجلی کے بل غریب کی مہینے کی کل کمائی سے بھی زیادہ آ گئے ہیں۔ غریب کیا مڈل کلاس کے بس سے بھی اخراجات باہرہو گئے ہیں۔ عوام سراپا احتجاج ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں لوگ احتجاجاً بجلی کے بل جلا رہے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ بجلی کے بلوں پر ٹیکس اور سرچارچ کے نام پر اضافہ واپس لیا جائے۔ابھی عوام کو غصہ قابل کنٹرول ہے جسے مناسب اقدامات کے ذریعے سنبھالا جا سکتا ہے۔لیکن حکومت کو شاید اس بات کا ادارک نہیں ۔اسی وجہ سے وہ عوام پر ایک اور بم یعنی پٹرول بم گرانے کی تیاری کر رہی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: