ہاف فرائی انڈہ کھانے والے ہو جائیں خبردار

Sep 01, 2022 | 15:59:PM
ہاف فرائی انڈہ کھانے والے ہو جائیں خبردار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اکثر اوقات صبح کی پہلی غذا کے لیے انڈہ بہترین سمجھا جاتا ہے لیکن اگر آپ انڈے کو فرائی کر کے کھانے کے عادی ہیں تو پھر آپکو اس بارے میں چند ایک چیزیں جاننا ضروری ہے۔

ماہرین کے مطابق انڈہ ایک مکمل غذا ہے اور دنیا کی بڑی آبادی کی صبح کی پہلی غذا بھی یہی ہے جہاں اسے مختلف طرح سے پکایا جاتا ہے لیکن اکثر لوگ فرائی کیا ہوا انڈا کچی زردی کے ساتھ کھانا پسند کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کچی زردی اگرچہ مزیدار ہوتی ہے لیکن اس میں سب سے بڑا خطرہ سالمونیلا کا ہے۔ سالمونیلا ایک بیکٹیریا ہے جو آلودہ پانی اور غذا میں پایا جاتا ہے جو کئی طرح کی بیماریوں جیسے اسہال، بخار، سردی لگنا اوربعض صورتوں میں اس سے بھی زیادہ شدید علامات کے طور پر سامنے آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کیا چائے پینے والے لمبی عمر پاتے ہیں؟

سالمونیلا کچے یا کم پکے ہوئے کھانوں میں پکے ہوئے اجزاء کے مقابلے میں زیادہ عام ہے۔ جانوروں سے حاصل شدہ کوئی بھی غذا جیسے انڈے، مرغی، گائے کا گوشت اور مچھلی کے سالمونیلا سے آلودہ ہونے کا قوی امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق جب انڈے کو فرائی کریں تو اسے کم از کم 2 سے 3 منٹ تک پکائیں۔ جب آپ فرائینگ پین کو ہلائیں تو انڈے کی سفیدی کو ہلنا نہیں چاہیئے اور جیلی جیسی سفیدی باقی نہیں رہنی چاہیئے۔ زردی کو بالکل بھی کچا نہیں رہنا چاہیئے۔ ٹوٹے ہوئے خول والے انڈوں کو ضائع کرنا ضروری ہے اور اگر آپ اپنے انڈے کسی فارم سے حاصل کرتے ہیں تو انڈے پکانے سے پہلے انہیں اچھی طرح دھولیں۔