ٹک ٹاکر عائشہ اکرم شناخت پریڈکے لئے کیمپ جیل پہنچ گئی

Sep 01, 2021 | 10:52:AM
ٹک ٹاکر عائشہ اکرم شناخت پریڈکے لئے کیمپ جیل پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عائشہ اکرم کا ساتھی ریمبو بھی شناخت پریڈکےلئے جیل پہنچ چکا ہے۔ سول جج کامران ظفر کی موجودگی میں 160 سے زائد ملزموں کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق کیمپ جیل کے باہرسیکیورٹی کے سخت انتظامات، پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ گرفتار افرادکے عزیزواقارب روڈ بلاک کرکے احتجاج کررہے ہیں ۔ جیل کے باہرپولیس اورمظاہرین کے درمیان تلخ کلامی۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر عائشہ کے خلاف کریمنل کارروائی کے لئے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:آج کہاں کہاں بارش ہو گی۔۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی