کورونا کا زور۔۔ مزید 101 افرادچل بسے۔۔3559 نئے مریض رپورٹ

Sep 01, 2021 | 09:58:AM
کورونا کا زور۔۔ مزید 101 افرادچل بسے۔۔3559 نئے مریض رپورٹ
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا سے مزید 101 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 889 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 63 ہزار 688 ہوگئی جبکہ 3559 نئے مریض بھی سامنے آ گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پنجاب میں 3 لاکھ 94 ہزار 738، سندھ میں 4 لاکھ 32 ہزار 637، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 62 ہزار 402، بلوچستان میں 32 ہزار 248، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 919، اسلام آباد میں 99 ہزار 516 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 228 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 78 لاکھ 9 ہزار 969 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، 10 لاکھ 43 ہزار 898 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 690 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا  وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 889 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 915، سندھ میں 6 ہزار 910، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 988، اسلام آباد میں 866، بلوچستان میں 339، گلگت بلتستان میں 173 اور آزاد کشمیر میں 698 مریض جاں بحق ہو ئے۔

یہ بھی پڑھیں: چچا زاد بھائی سے شادی نہ کرنا لڑکی کو مہنگا پڑ گیا۔۔ ایسی سزا ملی کہ سب دنگ رہ گئے