آزادکشمیر ؛جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرے میں 6 شہری اور 3 پولیس اہلکار شہید ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)آزادکشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرے میں 6 شہری اور 3 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔
آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد مظاہروں میں اب تک 6 شہری جاں بحق ہوئے،3پولیس اہلکار بھی ان مظاہروں میں شہید ہوئے ہیں،تقریباً 172 پولیس اہلکار ان مظاہروں میں زخمی ہوئے ہیں جن میں 12 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔
پرتشدد مظاہروں کے دوران 50 سویلین بھی زخمی ہوئے ہیں،حکومت آزاد کشمیر نے عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ پرامن رہیں،سوشل میڈیا پر ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت پھیلائی گئی فیک نیوز پر کان نہ دھریں،صرف مستند اور مصدقہ خبروں کو ہی شیئر کریں
عوامی ایکشن کمیٹی کے شر پسندوں کے راولاکوٹ اور ڈڈیال میں پولیس پر حملے میں اے ایس آئی سمیت 3اہلکار شہید ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق مسلح شر پسندوں نے چمیاتی، دیر کوٹ اور ڈڈیال کے علاقوں میں پولیس پر بلا اشتعال فائرنگ کی،مسلح شر پسندوں کی فائرنگ سے آزاد کشمیر پولیس کے 3 بہادر سپاہی جس میں ایک اے ایس آئی بھی شامل ہے، شہید ہو گئے ۔مسلح شر پسندوں کی اندھا دھند فائرنگ سے 9پولیس والے زخمی بھی ہیں ۔
مسلح بلوائیوں کی فائرنگ سے ایک شہری اور متعدد شہری زخمی بھی ہیں۔پولیس کے تمام شہید اور زخمی ہونے والوں کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے ۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح بلوائیوں کا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ اس بات کا ثبوت ہے کے اس شر پسند جھتے کا مقصد آزاد کشمیر میں صرف اور صرف انتشار پھیلانا ہے
دھیر کوٹ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تفصیلات منظرِ عام پر آ گئیں۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح بلوائیوں نے پولیس اہلکاروں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 3پولیس اہلکار شہید اور نو زخمی ہوئے۔شہید ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل خورشیداور کانسٹیبل جمیل کا تعلق باغ سے ہے جبکہ پولیس کانسٹیبل طاہر رفیع شہید کا تعلق مظفر آباد سے ہے ۔
شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے خاندانوں نے حکومت سے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کر دیا ۔
مسلح بلوائیوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے سخت قانونی کاروائی کر رہے ہیں ۔کسی بھی مسلح جھتے کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپور نے صوبائی وزراء عاقب اللّٰہ و فیصل ترکئی کے استعفے منظور کر لئے