علیمہ خان سے لفظی جنگ پر عمران خان نے علی امین گنڈا کو ملاقات کیلئے بلا لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور علیمہ خان کے درمیان لفظی جنگ کا نوٹس لیتے ہوئے علی امین گنڈا پور کو ملاقات کے لیے بلا لیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے علیمہ خان اور گنڈا پور کو مزید بیانات دینے سے بھی روک دیا اور کہا کہ علی امین مجھ سے ملنے آئے اور اپنے بیانات پر وضاحت دے۔
انھوں نے کہا کہ اگر مجھ سے ملاقات نا ہو سکی تو چاروں نئے کوآرڈینیٹرز فیصلہ کریں گے، بانی تحریک انصاف نے چار رکنی کمیٹی کو سیاسی فیصلوں کا بھی اختیار دے دیا۔
کسی بھی قسم کے فیصلے بانی سے ملاقات نا ہونے کی صورت میں چار رکنی کمیٹی کرے گی، چار رکنی کمیٹی میں بیرسٹر گوہر ، سلمان اکرم راجہ ، حامد خان اور سینیٹر علی ظفر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :جامعہ کراچی: 2 تنظیموں میں تصادم، طالبعلم زخمی، موٹر سائیکل جلا دی گئی