کراچی میں3.2شدت کا زلزلہ،شہریوں میں خوف و ہراس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رمشا اسماعیل) کراچی کے علاقے ملیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔
کراچی کے علاقے ملیر میں صبح 9 بج کر 34 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کا مرکز ملیر کے شمال مغرب میں تھا۔
زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی تاہم شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ بھی پڑھیں:روپے نے ڈالر کو پچھاڑ دیا