یو این جنرل اسمبلی میں پاکستان کا روہنگیا مسلمانوں کی محفوظ واپسی کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستان نے روہنگیا مسلمانوں کی محفوظ واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں روہنگیا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کی صورتحال پراعلیٰ سطح کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہاکہ روہنگیا مسلمان کئی دہائیوں پرمحیط بے دخلی اور حقوق سے محروم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان پی ٹی آئی کی نئی سربراہ؟ پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے
انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں میانمارکی ریاست رخائن میں پرتشدد کارروائیوں نے مشکلات کو شدید تر بنادیا ہے، مزید ہزاروں افراد کو ہجرت پرمجبور ہونا پڑا اورانسانی بحران مزیدسنگین ہوگیا۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ عالمی برادری یکجہتی کے وعدوں کو عملی اقدامات میں بدلنے پرتوجہ دے۔