بنگلا دیش سلیبریٹی کرکٹ لیگ اکھاڑے میں تبدیل، ٹورنامنٹ کینسل

Oct 01, 2023 | 11:38:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بنگلا دیش سلیبریٹی کرکٹ لیگ  میدان میں ہونے والی لڑائی اور ہنگامے کے باعث سیمی فائنل سے قبل ہی کینسل کر دی گئی ۔

سلیبریٹی کرکٹ لیگ میں مشہور  مرد و خواتین ٹی وی اور فلمی اداکار شرکت کرتے ہیں، گزشتہ رات ہونے والے میچ میں  باؤنڈری سے  متعلق ایمپائر کے فیصلے پر بحث شروع ہوئی جو کہ بعد میں لڑائی میں تبدیل ہو گئی ، لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ لڑائی کے دوران 6 افراد بری طرح سے زخمی ہوئے ہیں ۔

ایک خاتون  کھلاڑی کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ ہنگامہ کیوں ہوا اور  لڑائی کی وجہ کون تھا، تنازعہ ایمپائر کے فیصلے پر شروع ہوا جنہوں نے 4 رنز کی کے بجائے کھلاڑی کو آؤٹ دے دیا۔