نواز شریف سے لیگی رہنما رانا اقبال کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Oct 01, 2022 | 23:48:PM
سابق سپیکر پنجاب اسمبلی، رانا اقبال، پارٹی قائد، نواز شریف، ملاقات،
کیپشن: لیگی رہنما رانا اقبال میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال نے نواز شریف کو پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔
رانا اقبال نے یو کے 44 سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام جلد وفاق کی طرح پنجاب میں بھی مسلم لیگ نون کی حکومت دیکھیں گے۔سابق سپیکر کا کہناتھا کہ پنجاب میں عوام کی بہتری کیلئے جلد تبدیلی لائینگے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ریڈزون ریڈلائن ہے، کسی گروہ کو احتجاج یا دھرنے کی اجازت نہیں، رانا ثنا اللہ