حکومت نے تین سال میں مہنگائی ،کرپشن ،بیروزگاری کے سوا کیا کیا؟مریم اورنگزیب

Oct 01, 2021 | 20:44:PM
مریم اورنگزیب،عمران نیازی،جھوٹ
کیپشن: مریم اورنگزیب فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوزایجنسی) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب نے اپنی جھوٹی سیاست چمکانے کے لئے ہمیشہ نوجوانوں سے صرف جھوٹ بولا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے نوجوانوں سے متعلق بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوجوان سڑکوں پر ہیں، والدین کی دوائی، گھر کا کرایہ، تعلیم کے اخراجات دینے کے قابل انہیں نہیں چھوڑا۔ انہوںنے کہاکہ،عمران صاحب تین سال میں آپ نے نوجوانوں کو یکساں طور پر بے روزگار کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ نے سی پیک سے روزگار حاصل کرتے نوجوانوں کو یکساں لنگر خانے دئیے ،اقتدار سنبھالتے ہی نوجوانوں کے لئے تعلیم مہنگی کردی اور تعلیمی بجٹ پر چھری پھیر دی۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ نے تین جعلی بجٹ دے کر ملک میں مہنگائی کی سونامی برپا کر کے نوجوانوں سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا ،جھوٹے دعووں سے نوجوانوں کا مذاق اڑا رہے ہیں؟ بچے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں اور آپ بھاشن دے رہے ہیں؟۔ انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ، تعلیمی وظائف دینے پر نوازشریف اور شہباز شریف سے حسد کرنے والا آج نوجوانوں سے روزگار چھین رہے ہیں ،نوجوانوں کے لئے میٹروز، ای ایجوکیشن اور ایشیاءکا سب سے بڑا تعلیمی فنڈ نواز شریف اور شہباز شریف نے دیا ،نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کے لئے تاریخی منصوبے نواز شریف اور شہباز شریف نے دئیے۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکارہ حدیقہ کیانی کی والدہ سے متعلق تشویشناک خبر