گلوکارہ حدیقہ کیانی کی والدہ سے متعلق تشویشناک خبر

Oct 01, 2021 | 19:45:PM
حدیقہ کیانی،کی ،والدہ، سے،متعلق ،تٹوینناک،خبر
کیپشن: حدیقہ کیانی،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے والدہ کی شدید علالت پر مداحوں سےصحت کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق حدیقہ کیانی نے سو شل میڈیا پر اپنی والدہ کی علالت سے آگاہ کرتے ہوئے مداحوں کیلئے لکھا کہ دعاؤں میں بہت طاقت ہوتی ہے، میری والدہ کے لیے سکون، خوشی، ہمت اور مضبوطی کے لیے دُعا کریں۔ 


تاہم انہوں نے اپنی پوسٹ میں والدہ کی طبیعت کے حوالے سے مزید کچھ نہیں بتایا اور نہ ہی بیماری کی نوعیت سے آگاہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ان کی والدہ کچھ عرصے سے مختلف عارضوں میں مبتلا ہونے کے باعث کمزوری اور نقاہت کا شکار تھیں اور چند تصاویر میں انھیں وہیل چیئر پر دیکھا گیا تھا۔
یادرہے کہ حدیقہ کیانی نے  کرکٹ ورلڈ کپ 1999 کا آفیشل تھیم سانگ “انتہائے شوق” گایا تھا اور یہ نغمہ ان کی والدہ خاور کیانی نے  ہی لکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ہنی مون پر گئی اداکارہ منال نے شوہر پر ٹارچر کرنے کا الزام عائد کر دیا