پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز دو ایک سے جیت لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی۔
مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 139 رنز بنائے تھے،ہینڈرک 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، بریس نے 21، ڈینووین نے 29، سکور کیے، مڈل آرڈر بلے باز کوربن بوش نے 23 گیندوں پر 30 سکور کیے، جس میں 2 چوکے شامل تھے۔
شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 3شکار کئے،فہیم اشرف، عثمان طارق نے 2-2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 اوورز میں حاصل کر لیا، بابر اعظم 47 گیندوں پر 68 رنزبنا کر نمایاں رہے جس میں 9 چوکے شامل تھے۔
سلمان آغا نے 26 گیندوں پر 33 سکور کیے ، صاحبزادہ فرحان نے 18 گیندوں پر 19 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے مسلسل تیسری مرتبہ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کےفائنل کےلئے قومی ٹیم میں دوتبدیلیاں کی گئی ہیں, نسیم شاہ اور ابرار احمد کی جبکہ شاہین آفریدی اور عثمان طارق کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے،عثمان طارق پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کریں گے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کےکپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ دوسرے ٹی 20 میں پاکستان نے اچھا پرفارم کیا ، دوسرے میچ میں جیت کے بعد اعتماد میں اضافہ ہوا ۔
ساؤتھ افریقہ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں ، ٹونی ڈی زورزی، نگیڈی اور ناندرے برگر کو ڈراپ کیا گیا ہے، پریٹوریس، سیملائن، ولیمز کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔