پنجاب میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں پر سرد رہنے کی پیشگوئی

Nov 01, 2025 | 19:16:PM
پنجاب میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں پر سرد رہنے کی پیشگوئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا، گلت سے ملحقہ پہاڑی علاقوں پر اکثر مقامات پر موسم سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح کے اوقات میں صوابی، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، پشاور اور گردونواح ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، فیصل آباد ، سیالکوٹ ، خانیوال، ساہیوال، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان اور گردونواح میں سموگ، ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے تاہم جنوب مشرقی ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان ہے، آج ریکارڈ کیا گیا کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 2 ، اسکردو  میں منفی1، زیارت میں صفر اور بابوسر میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :سابق وزیراعلیٰ اور  پیپلز پارٹی کے رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کر گئے