بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور دہشتگرد کارروائی بے نقاب، جاسوسی کرنیوالا ملاح گرفتار

آپریشن سندور کی ناکامی کے باعث دنیا بھر میں رسوائی کا شکار بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور دہشتگرد کارروائی انٹیلیجنس اداروں نے ناکام بنا دی:عطا تارڑ ، طلال چوہدری

Nov 01, 2025 | 15:54:PM
 بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور دہشتگرد کارروائی بے نقاب، جاسوسی کرنیوالا ملاح گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  ویب ڈیسک)آپریشن سندور کی ناکامی کے باعث دنیا بھر میں رسوائی کا شکار بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور دہشتگرد کارروائی انٹیلیجنس اداروں نے ناکام بنا دی۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی اداروں کی جانب سے بھارتی سازش کو بے نقاب کرنے کی تفصیلات شیئر کیں اور بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والے جاسوس ملاح کی ویڈیو بھی نشر کی۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے جھوٹی مہمات شروع کیں، بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا، بھارت نے اعجاز نامی ملاح کو گرفتار کرکے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کیا اور پھر بھارتی خفیہ ایجنسی نے اعجاز کو اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا۔

 یہ بھی پڑھیں:منگل تا جمعرات تعلیمی ادارے بند، نوٹیفکیشن جاری

عطا تارڑ نے بتایا کہ بھارت نے اعجاز ملاح کو آرمی، نیوی اوررینجرز کی وردیاں خریدنےکی ہدایت کی، جب اعجاز ملاح یہ وردیاں خرید رہا تھا تو پاکستانی ایجنسیوں نے اس کی نگرانی شروع کر دی، اعجاز ملاح کو بھارت جاتے ہوئے گرفتارکیا گیا۔