تتزانیہ کے صدارتی انتخابات میں سامیہ حسن کامیاب؛ ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے

Nov 01, 2025 | 12:00:PM
تتزانیہ کے صدارتی انتخابات میں سامیہ حسن کامیاب؛ ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک )تنزانیہ کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ صدر سامیہ سُلحُو حسن نے صدارتی انتخابات میں تقریباً 98 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ہے۔

سامیہ حسن جو 2021 میں سابق صدر کے انتقال کے بعد اقتدار میں آئی تھیں، اب مشرقی افریقی ملک کی 6 کروڑ 80 لاکھ آبادی پر مزید پانچ سال کے لیے حکومت کریں گی۔

تنزانیہ کے صدارتی انتخابات کے دوران ملک بھر پُرتشدد مظاہرے ہو تے رہے جس دوران متعدد ہلاکتیں بھی ہوئیں۔


 مین اپوزیشن پارٹی کے مطابق احتجاجی مظاہروں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے، تاہم اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے تصدیق کی کہ کم از کم تین شہروں میں 10 افراد مارے گئے۔

بدھ کو ہونے والی ووٹنگ کے دوران دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے پھوٹے۔ عینی شاہدین کے مطابق مشتعل مظاہرین نے سرکاری عمارتوں کو آگ لگا دی جبکہ پولیس نے آنسو گیس اور فائرنگ سے حالات قابو میں لانے کی کوشش کی۔


 اپوزیشن جماعتوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن نے صدر سامیہ حسن کے 2 بڑے مخالف امیدواروں کو انتخابی دوڑ سے باہر کر کے انتخابی عمل کو غیر منصفانہ بنا دیا۔

حکومت نے اپوزیشن کے اعداد و شمار کو “بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا” قرار دیتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات مسترد کر دیے۔