تیز ہواؤں، گرج چمک کیساتھ با رش اور پہاڑوں پر برفباری، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Nov 01, 2023 | 20:57:PM
 تیز ہواؤں، گرج چمک کیساتھ با رش اور پہاڑوں پر برفباری، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ با رش ، جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی جبکہ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روزاسلام آباد اورخیبرپختونخوا کے  بالائی  اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکی توقع ہے،تاہم دیر، چترال  ،کوہستان، سوات ، مالاکنڈ، مانسہرہ ،ایبٹ آباد، ہری پور  اور کرم میں   تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش اور پہا ڑ وں پر برفبا ری  کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ  پنجاب میں  مری ، گلیات اور گردونواح میں  تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش  ہو سکتی ہے،صبح کے اوقات میں منگلہ،  سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ ، لا ہور،  اوکاڑہ، سا ہیوال،سرگودھا، جوہرآباد،  بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان اور گر دو نواح میں  دھند سمو گ چھا ئے رہنے  کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی سینما نگری میں قیامت برپا، افسوسناک خبر آگئی

بلوچستان اور سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم  کشمیر  اور گلگت بلتستان میں موسم سرد مطلع ابر آلود رہنے چند مقامات پرتیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہےجبکہ پہاڑوں پر  برفباری کا امکان ہے۔