لانگ مارچ کا پانچویں دن کا سفر ختم, عمران خان قافلے کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے

Nov 01, 2022 | 20:56:PM
 لانگ مارچ کا پانچویں دن کا سفر ختم, عمران خان قافلے کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے
کیپشن: لانگ مارچ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک انصاف نے آج پانچویں روز کا لانگ مارچ گوجرانوالہ شہر کے گوندلانوالہ چوک میں ختم کر دیا ہے۔

لانگ مارچ کل چھٹے روز عزیز کراس فلائی اوور پنڈی بائی پاس سے شروع ہوگا اور راہوالی کینٹ اور گکھڑ کے علاقوں میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خطاب کریں گے

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان قافلے کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے۔ہربنس پورہ انٹرچینج پر عوام کی جانب سے پھول نچھاور کیے گئے۔پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے عمران خان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان  شاہانہ پروٹوکول کے ساتھ اپنی رہائش زمان پارک روانہ ہوگئے۔عمران خان کے قافلہ میں 25 سے زائد گاڑیاں شامل جس میں پنجاب پولیس کی 10 گاڑیاں شامل ہیں۔