پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

Nov 01, 2022 | 18:23:PM
فائل فوٹو
کیپشن: پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم سے پانچ دسمبر تک پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔اس میچ کے لیے چار وی آئی پی انکلوژرز کا ہر روز کا ٹکٹ 500 روپے ہوگا۔اسی طرح پریمیئر انکلوژرز کا روزانہ ٹکٹ ڈھائی سو روپے مقرر کیا گیا ہے۔ پاک انگلینڈ سیریز کے ٹکٹ کل صبح سے آن لائن خریدے جا سکیں گے۔ سیریز کے ملتان اور کراچی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔