اپنی گھڑیوں کی حفاظت کریں، گھڑی چور گوجرانوالہ میں پھر رہے ہیں:مریم نواز

Nov 01, 2022 | 16:46:PM
 اپنی گھڑیوں کی حفاظت کریں، گھڑی چور گوجرانوالہ میں پھر رہے ہیں:مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لندن (24 نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی پریس کانفرنس ہونے والی ہے۔نواز شریف تھوڑی دیر بعد پریس کانفرنس کریں گے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس لانگ مارچ کے کیا مقاصد ہیں؟اور یہ شخص جلوس لے کر سڑک پر نکلا ہوا ہے،اس شخص کو تو بولنے کے قابل نہیں رہنا چاہئے
4سال میں فتنہ حکومت میں رہا اور تباہی کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ صدف نعیم کے واقعہ پر بہت افسوس ہے۔صدف نعیم اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئیں،عمران خان کو پتہ ہے آخری کارڈ بھی ان کے ہاتھ سے نکل گیا، لانگ مارچ کا مقصد آرمی چیف کی تعیناتی میں رخنہ ڈالنا ہے، سازش کا بیانیہ ناکام ہونے پراس نے لانگ مارچ کیا، عوام فتنہ مارچ سے لاتعلق ہیں۔لانگ مارچ لنچ سے شروع ہوکر ٹی بریک پر ختم ہوجاتا ہے،عمران خان کا لانگ مارچ پارٹ ٹائم لانگ مارچ ہے۔عمران خان کے بیٹے لانگ مارچ میں کیوں شریک نہیں؟ لوگ اپنی گھڑیوں کی حفاظت کریں، گھڑی چور گوجرانوالہ میں پھر رہے ہیں۔رات میں جن کے پاؤں پڑتا ہے دن میں ان کے گریبان پکڑتا ہے۔

نوازشریف میدان میں آیا تو تمہیں لگ پتہ جائے گا

عمران خان کا وقت ختم ہوچکا،آپ کے جھوٹوں کی قلعی کھل رہی ہے،نوازشریف کو این آر او نہیں مل رہا،عمران خان نے عوام سے نااہلی ختم ہونے کا جھوٹ بولا،تمہیں اسٹیبلشمنٹ نے کہا تھا کہ پنکی پیرنی کو اپنی فرنٹ وومن بناؤ؟تمہیں اسٹیبلشمنٹ نے کہا تھا کہ پانچ قیراط ہیرے کی انگوٹھی لو؟نوازشریف میدان میں آیا تو تمہیں لگ پتہ جائے گا۔

ضرور پڑھیں : نواز شریف واپس آؤ اور الیکشن لڑو

مریم نواز نے کہا ہے کہ جن پر آپ تنقید کررہے ہیں وہ ملک کے محافظ ہیں بنی گالا کے نہیں،وہ ملک کے محافظ ہیں آپ کی ڈکیتیوں اور چوریوں کے نہیں،فوجی وطن کیلئے اپنی جان کی قربانی دیتے ہیں آپ نے انہیں تنخواہ کا طعنہ دیا،جن پر آپ تنقید کررہے ہیں وہ ملک کے محافظ ہیں بنی گالا کے نہیں،وہ ملک کے محافظ ہیں آپ کی ڈکیتیوں اور چوریوں کے نہیں۔