دولہا لانگ مارچ میں بھاگ گیا, لڑکی کی عمران خان سے دلچسپ اپیل

Nov 01, 2022 | 16:22:PM
دولہا لانگ مارچ میں بھاگ گیا, لڑکی کی عمران خان سے دلچسپ اپیل
کیپشن: لانگ مارچ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فیصل آباد کی لڑکی نے عمران خان سے دلچسپ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ روک دیں تاکہ اس کی شادی ہو سکے۔

لڑکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بنا کچھ  پوچھے لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔ میرے ہونے والےشوہر عمران خان کے دیوانے ہیں وہ سب کچھ چھوڑ کے لانگ مارچ میں چلے گئے ہیں۔ 

لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ عمران کو سوچ سمجھ کر عوام سے رائے لے کر لانگ مارچ کا اعلان کرنا چاہئے تھا اس سے بہت تنگی ہوتی ہے اب میں شادی کے کپڑے کہاں پہنوں گی؟ عمران خان سے اپیل ہے کہ لانگ مارچ روک دیں تاکہ میری شادی ہو سکے۔