ہیروئن کے کیپسول نگل کر بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام

Nov 01, 2022 | 10:23:AM
ہیروئن کے کیپسول نگل کر بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام
کیپشن: فوٹو بشکریہ اے این ایف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 2 مختلف کارروائیوں کے دوران سرگودھا کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 80 جبکہ سوات کی رہائشی خاتون کے پیٹ سے 50 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے۔ ملزمان فلائٹ نمبر SV 727 سے سعودی عرب جا رہے تھے۔

دوسری کارروائی میں چکوال کے رہائشی ملزم کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 156 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ ملزم فلائٹ نمبر PK 187 سے بحرین جا رہا تھا۔

باچہ خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر اسلام آباد کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 139 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔ ملزم فلائٹ نمبر GF 785 سے بحرین جا رہا تھا۔