لیٹرے نے گھر کے دروازے پر خاتون کو لوٹ لیا، ویڈیو سامنے آگئی

Nov 01, 2021 | 23:31:PM
گلشن اقبال، لٹیرے، خاتون سے سونے کی چین
کیپشن: لٹیرے نے خاتون لوٹ لیا، فوٹیج سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں لٹیرے نے خاتون سے سونے کی چین چھین لی، اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک خاتون کو لٹیرے نے ان کے گھر کے دروازے پر لوٹ لیا، خاتون نے مزاحمت بھی کی لیکن ڈاکو نے کچھ ہی دیر میں ان کے گلے سے سونے کی چین چھین لی۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر کے گیٹ پر لٹیرے نے اچانک خاتون پر حملہ کیا اور ان کے گلے سے سونے کی چین کھینچنے کی کوشش کی۔تاہم اچانک حملے سے گھبرائی ہوئی خاتون نے فوراً مزاحمت شروع کر دی اور چین بچانے کی کوشش میں وہ سڑک پر آ گئیں، چھینا جھپٹی میں ان سے موبائل فون بھی گر گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حسن علی کا ڈھول کی تھاپ پر ڈانس ۔۔۔ویڈیو وائرل
فوٹیج کے مطابق سٹریٹ کرائم کی یہ واردات دو لٹیروں نے کی، جو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے تھے، خاتون سے سونے کی چین چھیننے کے بعد دونوں لٹیرے موٹر سائیکل پر ان کے سامنے فرار ہو گئے۔ڈاکو نے مزاحمت پر خاتون پر تشدد بھی کیا، بھاگنے پر خاتون نے ان کے پیچھے شور بھی مچایا لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: نعمان نیاز کیساتھ تلخ کلامی ۔۔شعیب اختر کا بڑا مطالبہ