وزیراعظم پاکستان اورفیلڈمارشل کی عزت کرتاہوں،ایران کی تازہ ترین تجویز سےمطمئن نہیں ہوں:امریکی صدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایران کی جانب سے مذاکرات کیلئے موصول ہونے والی نئی تجاویز پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایران سے بات چیت کی ہے ، ایران کی تازہ ترین تجویز سے مطمئن نہیں ہوں ۔
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئےامریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کی بہت عزت کرتا ہوں۔ میں پاکستان کی بہت عزت کرتا ہوں۔ ایران کی نئی تجویز سے مطمئن نہیں ہوں۔نہیں چاہتا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں، ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو دنیا کو آج سے زیادہ خطرہ ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران سے متعلق دو آپشن ہیں ، ختم کردیاجائے یا ڈیل ہو ،ایران کی تازہ ترین تجویزسےمطمئن نہیں ،میں نے ابھی ایران سے بات چیت کی ہے ، ایران سے بھی خوش نہیں ہوں ،یقین نہیں کہ کسی معاہدے تک پہنچ پائیں گے،جمعرات کو عراق کے نامزد وزیرِاعظم سے بات کی،عراقی نامزد وزیراعظم کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،اٹلی اوراسپین سے خوش نہیں ہوں۔
امریکی صدر دورہ چین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کا دورہ بہت شاندار ہوگا ۔
یاد رہے کہ ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات کیلئے نئی تجاویز پاکستان کے حوالے کردیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے گزشتہ روز مسودہ پاکستان کے حوالے کیا ، جو کہ پاکستان کے ذریعے امریکہ کو بھجوا دی گئیں ہیں ۔