عثمان قادر کی ڈومیسٹک میں واپسی کیلئے تیاریاں،لاہور ریجن کی نمائندگی کرینگے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )انٹرنیشنل کرکٹر عثمان قادر کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کیلئے بھرپورتیاریاں جاری ہیں، عثمان قادر لاہور ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے منتخب ہوگئے ہیں ، عثمان قادر سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایسٹ زون بلیوز کی ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔
عثمان قادر نے ایسٹ زون بلیوز کی نمائندگی کرتے ہوئے میچ میں چار وکٹیں حاصل کیں ، عثمان قادر نے میچ کی دونوں اننگز میں 34 رنز بھی سکور کئے، ٹیسٹ بلے باز عمر اکمل بنیادی فٹنس کلئیر نہ کرسکنے کے باعث ویسٹ زون کی ٹیموں میں جگہ نہ بناسکے۔
ذرائع کے مطابق عمر اکمل کا فٹنس ایک سے زائد مرتبہ لیا گیا جس میں وہ ناکام رہے ، عثمان قادر نے فٹنس ٹیسٹ کلئیر کرکے ایسٹ زون بلیوز میں جگہ بنائی ۔
یہ بھی پڑھیں :قوم نےفوج کےہمراہ بنیان مرصوص بن کردکھایا؛عطاء تارڑ