رحمت کارڈ کا اجرا،اس کے ذریعے مستحقین کو کتنی رقم ملے گی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے رحمت کارڈ کا اجرا کردیا گیا جس کے تحت مستحقین میں رقوم فراہم کی جائے گی۔
رحمت کارڈ کے لیے 50 ہزار خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی،اس کے ذریعے بیوہ اوریتیم بچوں کے لیے ایک لاکھ روپے کی ادائیگی بذریعہ جاز کیش کی جائے گی۔
رجسٹریشن کے لیے مستحقین سی ایم رحمت کارڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں یا پھر ہیلپ لائن 1077 پر رابطہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم مزدور منایا جارہا ہے
رجسٹریشن کیلئےبیوہ کے شناختی کارڈ پر بیوہ اسٹیٹس درج ہونا چاہیے، تعلق کم آمدنی والے گھرانے سے ہو، کسی بھی قسم کی سرکاری مالی امداد حاصل نہ کررہے ہوں، سرکاری ملازمہ یا پنشنر نہ ہو،اس کے علاوہ سرپرست کا یتیم بچوں کے ب فارم کے ساتھ اندراج ضروری ہے، پی ایس ای آر سروے میں اندراج ہو، مستحق کا موبائل نمبر قومی شناختی کارڈ سے رجسٹرڈ ہو۔