وزیراطلاعات کاایف ایم ریڈیو سٹیشنز پربھارتی نشریات بند کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزارت اطلاعات و نشریات نے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کی جانب سے پاکستانی ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز پر بھارتی گانوں کی نشریات بند کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی جانب سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے سیکریٹری جنرل شکیل مسعود کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ تیزی سے بدلتی ہوئی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پی بی اے کا یہ محب وطن اقدام قابل تحسین ہے جو پوری قوم کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کرتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ فیصلہ قومی یکجہتی کے مضبوط جذبے کی عکاسی، ملک کی خودمختاری اور وقار کو اجاگر کرتا ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم سب آزمائش کی اس گھڑی میں قومی اتحاد، یکجہتی اور بنیادی اقدار کے فروغ کے لیے متحد ہیں۔
خط میں میڈیا سے وابستہ تمام سٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا ہے جو قومی مفاد میں حکومتی کوششوں کا ساتھ دے رہے ہیں اور اتحاد، امن اور حب الوطنی کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ایف ایم ریڈیو سٹیشنز پر بھارتی گانوں کی نشریات بند کرنے کا اقدام