پنجاب میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا

May 01, 2025 | 23:00:PM
پنجاب میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کلیم اختر)پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق یہ موسمی سلسلہ 30 اپریل سے 4 مئی 2025 تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیہ نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

صوبائی کنٹرول روم اور تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، جہلم، گجرانوالہ، لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، اور میانوالی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور گرج چمک کی توقع ہے۔

2 سے 4 مئی کے دوران جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، اور بہاولنگر میں بھی آندھی، بارش اور الگ تھلگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: