مظفرآباد: کل جماعتی کشمیر کانفرنس،بھارت کی آبی جارحیت اور جنگی جنون مسترد

دنیا بھارت کے جنگی جنون کا فوری نوٹس لے ، کل جماعتی کشمیر کانفرنس 

May 01, 2025 | 19:23:PM
مظفرآباد: کل جماعتی کشمیر کانفرنس،بھارت کی آبی جارحیت اور جنگی جنون مسترد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت آل پارٹیز کشمیر کانفرنس منعقد ہوئی  جس میں مختلف سیاسی، مذہبی و کشمیری حریت جماعتوں کے قائدین اور نمائندگان نے شرکت کی ،کانفرنس کا مقصد موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں قومی یکجہتی اور مسئلہ کشمیر پر مؤقف کی مضبوطی کا اظہار تھا۔

آل پارٹیز کشمیر  کانفرنس میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق ، اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق ،  صدر مسلم لیگ ( ن) شاہ غلام قادر ، سپیکر  آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر ، ممبر قانون ساز اسمبلی و سینیر رہنما پیپلز پارٹی چوہدری یاسین نے شرکت کی،سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار قیوم نیازی ، موسٹ سینئر وزیر کرنل رئٹائرڈ وقار احمد نور بھی کانفرنس میں شریک ہوئے،سابق وزیراعظم سردار یعقوب خان ،کنوئنیر آل پارٹیز حریت کانفرنس غلام محمد صفی ، صدر  لبریشن لیگ منظور قادر ڈار بھی کانفرنس میں موجود تھے،وزرائے حکومت ، دیوان علی خان چغتائی ، سردار عامر الطاف ، میاں عبدالوحید ، عبدالماجد خان ، چوہدری اظہر صادق ، پروفیسر تقدیس گیلانی سمیت دیگر بھی کانفرنس میں شریک ہوئے۔ 

کانفرنس میں مسلح افواج پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور بھارت کی آبی جارحیت کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف مؤثر جواب دینے پر حکومتِ پاکستان اور افواج پاکستان کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس میں شریک قائدین نے واضح الفاظ میں کہا کہ بھارت کا جنگی جنون نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہے، مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، فالس فلیگ آپریشنز اور نام نہاد دہشتگردی کے بیانیے کے تحت کشمیریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی۔

کل جماعتی کانفرنس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دی جائے گی اور بھارتی سازشوں کو بے نقاب کرنے پر مسلح افواج کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا، ایل او سی پر کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں سخت ترین ردعمل دینے کا انتباہ بھی دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سلووینیا اور صومالیہ کے ہم منصبوں سے ٹیلیفونک گفتگو