سارے فتنہ کی وجہ عثمان بزدار کا استعفیٰ ہے، گورنر پنجاب 

May 01, 2022 | 18:24:PM
گورنر پنجاب، عمر سرفراز چیمہ، سارے فتنہ کی وجہ، عثمان بزدار کا استعفیٰ ہے
کیپشن: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ سارے فتنہ کی وجہ عثمان بزدار کا استعفیٰ ہے، جعلی وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری بھی جعلی ہے، جعلی وزیراعلیٰ کو غیر آئینی طور پر حلف دلوایا گیا۔
گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ میرے ہوتے ہوئے گورنر ہاؤس سیاسی جماعت کا دفتر نہیں بنے گا، گورنر ہاؤس کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، ہمیشہ وضع داری کے ساتھ سیاست کی ہے، عدلیہ، میڈیا کی آزادی کیلئے جیلوں میں گئے، ڈنڈے بھی کھائے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری بھی جعلی ہے، کل گورنر ہاؤس میں ایک واردات ہوئی، گزشتہ روز گورنر ہاؤس پر قبضہ کیا گیا، کسی آئین کی کتاب میں نہیں لکھا حلف گورنر ہاؤس میں ہی ہوگا، حلف کی اجازت مانگی گئی تو میں نے دے دی۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ غیر آئینی ہے، بزدار نے استعفیٰ وزیراعظم کو دیا اور سارے فتنہ کی وجہ عثمان بزدار کا استعفیٰ ہے، گورنر کو نہیں، سیکرٹری پنجاب سے رپورٹ طلب کی ہے، ان کو بتایا تقریب حلف برداری آئینی طریقے سے نہیں ہوئی۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ میں نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے رائے مانگی، وراثت میں سیٹ تو مل گئی لیکن انہیں الیکشن لڑنے کا طریقہ نہیں آیا، وزیر اعظم کا غنڈہ بیوروکریسی اور پولیس کی غنڈہ گردی سے وزیر اعلیٰ بنے اور ہم تماشا دیکھتے رہیں یہ کیسے ہوسکتا ہے، وزیر اعظم کو چیلنج کرتا ہوں کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے بیٹے کے ساتھ زیادتی ہوئی تو سب کو ساتھ لے آئیں میں لائیو لیگل ڈیبیٹ کیلئے تیار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: عید کب ہو گی۔۔؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی