عید کب ہو گی۔۔؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

May 01, 2022 | 11:41:AM
عید کب ہو گی۔۔؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
کیپشن: آسمان پر چاند کا خوبصورت منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عید کی تیاریاں سکون سے کریں کیوں کے محکمہ موسمیات نے بتا دیا کہ رمضان المبارک کے پورے 30 روزے ہونے کی توقع ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے 30 روزے پورے ہونے کی توقع ہے،29 رمضان المبارک یکم مئی کو شوال 1443 ہجری کا چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ہیں، عیدالفطر 3 مئی بروز منگل ہو گی۔ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف، بعض مقامات پر مطلع جزوی ابر آلود ہوگا۔

دوسری جانب رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی ہے لیکن پاکستان میں آج چاند د دوربین کی مدد سے بھی دکھائی نہیں دے گا،نئے چاند کی رویت اس وقت ہوتی ہے جب اس کی عمر غروب آفتاب کے وقت 19 گھنٹے سے زائد اور غروب شمس و غروب قمر کا درمیانی فرق 40 منٹ سے زائد ہوجائے، چاند کا زمین سے زاویائی فاصلہ کم از کم 6 ڈگری اور چاند کا سورج سے زاویائی فاصلہ کم از کم 10 ڈگری ہونا چاہیے،انہوں نے کہا کہ  اتوار آج یکم مئی کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 18 گھنٹوں سے کم ہوگی، اس روز چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد نبویؐ واقعہ۔عمران خان سمیت اہم شخصیات کیخلاف بری خبر