موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 6افراد قتل، 4زخمی

May 01, 2022 | 12:50:PM
فائرنگ سے 6افراد قتل، فائل فوٹو
کیپشن: فائرنگ سے 6افراد قتل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عرصہ دراز سے قتل کے مقدمے میں جیل سے رہائی پانے والے کو اس کے رشتہ دار جیل سے لا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔
تفصیلات کے مطابق احمد پور شرقیہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کر کے جیل سے رہا ہوکر آنے والے سمیت 6 افراد کو قتل کردیا جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے۔

احمد پور شرقیہ کے نواحی موضع ٹبی ڈھکواں کا رہائشی ارشاد گھلو جو کہ عرصہ دراز سے قتل کے مقدمے میں جیل میں بند تھا، گزشتہ روز رہا ہوا ، اس کے رشتے دار  اسے جیل سے لا رہے تھے کے احمد پور شرقیہ کے ایل پی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے شدید فائرنگ کر دی جس سے 6 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے جن میں سے 2 کی حالت انتہائی نازک ہونے پر بہاول پور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا گیا.

ارشاد گھلو نے کچھ عرصہ قبل مخالف برادری کے شخص کو قتل کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    ماں سمیت4 بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا