ماں سمیت4 بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

May 01, 2022 | 12:12:PM
ماں سمیت4 بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
کیپشن: لاشیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے ایک خاتون اور اس کے 4بچوں کو موت کے گھاٹ  اتاردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے جنوب مغرب میں 25 کلو میٹر دور کچلاک کے علاقے کلی پوٹی ناصران میں قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے، جہاں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے ایک خاتون اور اس کے چاربچوں کو قتل کردیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور  لاشوں کو کچلاک ہسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم ابھی تک قتل کے حوالے سے کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آئی۔

 یہ بھی پڑھیں: عید کب ہو گی۔۔؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی