وزیراعظم نے کس کو غلطی کہا ؟؟؟ وزرا ایک دوسرے کے منہ دیکھنے لگے

May 01, 2021 | 15:17:PM
وزیراعظم نے کس کو غلطی کہا ؟؟؟ وزرا ایک دوسرے کے منہ دیکھنے لگے
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) میں بھی اکثر غلط فیصلے کر جا تا ہوں، آج سوچتا ہوں فلاں کو وفاقی وزیر کیوں بنایا ۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز تقریب میں کچھ ایسی بات کہہ دی کہ وزراء نے سر پکڑ لئے۔

ذرائع کے مطابق وزراء نے ایک دوسرے سے رابطے تیز کر دیئے۔وزیراعظم کا اشارہ کس کی طرف ہے،،کابینہ میں اختلاف رائے رکھنے والے وزراء نے رفقاء سے صلاح مشورے شروع کر دیئے۔اڑھائی سال محنت سے کام کیا ،تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں، وزراء کے رفقاء سے مشورے ،وزراء  نے فیصلہ کیا کہ آئندہ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کے سامنے مدعا پیش کریں گے۔جن وزراء پر اعتماد نہیں کھل کر بتایا جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے بیان پر جنوبی ،وسطی اور بالائی پنجاب کے وزراء مشوروں میں شامل ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  این اے 249 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کرائی جائے۔ شہباز شریف کا مطالبہ