پیروڈی سانگ بنانے والے بھارتی گلوکار یشراج رشتہ ازدواج میں منسلک

Mar 01, 2024 | 21:34:PM
پیروڈی سانگ بنانے والے بھارتی گلوکار یشراج رشتہ ازدواج میں منسلک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سوشل میڈیا پر وائرل ہو جانے والے ڈائیلاگز پر دلچسپ پیروڈی گانوں کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے بھارتی فنکار یشراج مکھاٹے نے پرانی دوست اور گرل فرینڈ سے شادی کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یشراج مکھاٹے آن لائن وائرل میمز پر مواد تخلیق کرنے کے لیے شہرت رکھتے ہیں، ان کے مشہور پیروڈی گانوں میں ’رسوڑے میں کون تھا‘، ’بکنی شوٹ‘ اور ’پاوڑی ہو رہی ہے‘ شامل ہیں،یشراج مکھاٹے نے زندگی کا نیا سفر شروع کیا ہے،انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی گرل فرینڈ ’الپنا ‘کے ساتھ شادی کے کاغذات پر دستخط کرتے ہوئے کی ایک تصویر شیئر کر کے مداحوں کو اپنی شادی کی خوشخبری سنائی ہے۔

یشراج کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کے اہم ترین دن پر آف وائٹ شیروانی پہنی ہوئی ہے،دوسری جانب یشراج کی اہلیہ نے نارنجی اور سرخ رنگ کی ساڑھی، سونے کے زیورات، ہری چوڑیاں پہنی ہوئی ہیں اور ساتھ میں بالوں پر گجرے بھی لگائے ہوئے ہیں ،یشراج نے اپنے مشہور اور مزاحیہ انداز میں کیپشن میں لکھا ہے کہ ’آج دو بڑے تعاون ہوئے، الپنا اور میں نے اپنی شادی رجسٹر کروائی ہے۔