شعیب اختر کے گھر ننھی پری کی آمد، مبارکبادوں کا تانتا بند ھ گیا

Mar 01, 2024 | 19:49:PM
شعیب اختر کے گھر ننھی پری کی آمد، مبارکبادوں کا تانتا بند ھ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی جس پر انہیں مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔

کرکٹ کی تاریخ کی سب سے تیز گیند پھینکنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، انہوں نے بیٹی کا نام نورے علی اختر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حسن علی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

واضح رہے کہ شعیب اختر 11نومبر 2014 کو رباب خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ا ن کے گھر پہلے بیٹے کی پیدائش نومبر 2016میں ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے میکائل علی رکھا پھر 2019 میں ان کے گھر دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔