ریاض میں مشرق وسطیٰ کی طویل سرنگ کی تعمیر مکمل

Mar 01, 2024 | 19:11:PM
ریاض میں مشرق وسطیٰ کی طویل سرنگ کی تعمیر مکمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) ریاض کے شاہ سلمان پارک  فانڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انکشاف کیا ہے کہ مشرق وسطی میں سب سے طویل  2430 میٹر کی نئی سرنگ  ابوبکر الصدیق روڈ ٹنل پراجیکٹ کے لیے تعمیراتی کام مکمل ہوگیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق کنگ شاہ سلمان پارک  سے شمال سے جنوب تک گزرنے کے لیے 2430 میٹر کی نئی سرنگ بنائی گئی ہے، 1590 میٹر لمبی سرنگ کنگ سلمان پارک فانڈیشن کی موجودہ 840 میٹر طویل سرنگ سے منسلک کی گئی ہے، اس طرح یہ دونوں سرنگیں ایک بن گئی ہیں اور گاڑیوں کے گزرنے میں مزید آسانی ہوگئی ہے۔

اپنے فن تعمیر کے انداز میں سرنگ سلمانیہ فن تعمیر کے اصولوں کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے، اس کے اندرونی ڈیزائن میں چٹانی خصوصیات اور ریاض شہر کی ارضیاتی ساخت کی نقالی کی گئی ہے، سرنگ میں ایک مخصوص ہنگامی لین کے علاوہ ہر سمت میں گاڑیوں کے لیے 3 لین شامل ہیں ،یہ ٹنل جدید ترین ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور جدید ترین حفاظتی طریقہ کار سے بھی لیس ہے، گاڑیوں کے لیے 29 فروری کو سرنگ کو کھول دی گئی۔

 واضح رہے کہ ٹنل منصوبے کا مقصد ریاض شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا اور گاڑیوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ؛ گزشتہ برس کی نسبت امسال برآمدات میں 8 فیصد اضافہ