اپردیر ؛ خراب موسم کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان 

Mar 01, 2024 | 18:06:PM
اپردیر ؛ خراب موسم کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان 
کیپشن: سکول بند، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اپردیر میں شدید برفباری کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہاہے کہ اپردیرمیں شدید برف باری کی وجہ سے 2 مارچ کو تمام سرکاری وپرائیویٹ سکولز بند رہیں گے،ڈی سی کا کہنا تھا کہ فیصلہ علاقے میں جاری بارش اور برف باری کی وجہ سے کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ موسم سرما کے چھٹیوں کے بعد آج یکم مارچ کو تمام سکولز کھل گئے تھے،خراب موسم اور راستوں کی بندش کی وجہ سے پرائیویٹ اور سرکاری سکولز 2 مارچ کو بندرہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فروری میں مہنگائی کی شرح 23 فیصد رہی، ادارہ شماریات