صبور علی کی نئی تصاویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں

Mar 01, 2023 | 15:12:PM
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ صبور علی کی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ صبور علی کی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہیں جو کہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی دکھائی دے رہی ہیں۔

۔

حال ہی میں اداکارہ صبور علی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے پیچ رنگ کی ساڑھی زیبِ تن کی ہوئی ہے جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔شئیر کی گئی تصاویر میں صبور علی کو خوبصورت لباس میں دیکھا گیا تھا .

یاد رہے کہ پاکستان کی مشہور اداکارہ صبور علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔