پی ایس ایل 8 میں ٹاپ بولر اور بیٹر کے اعزاز پر اب تک ملتان سلطانز کا قبضہ

Mar 01, 2023 | 13:20:PM
پی ایس ایل 8 میں ٹاپ بولر اور بیٹر کا اعزاز پر اب تک ملتان سلطانز کا قبضہ
کیپشن: احسان اللہ نے پی ایس ایل 8 میں اب تک 6 میچز میں 14 شکار کرکے سب سے زیادہ وکٹوں کے ساتھ فضل محمود کیپ پر قبضہ جما لیا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پاکستان سپر لیگ 8 کے ٹاپ بولر اور بیٹر کا اعزاز اب تک ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کے پاس ہے۔

ملتان سلطانز کے نوجوان فاسٹ باؤلر احسان اللہ نے لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی، حارث رؤف، اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی، شاداب جبکہ کوئٹہ کے محمد حسنین سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

احسان اللہ نے پی ایس ایل 8 میں اب تک 6 میچز میں 14 شکار کرکے سب سے زیادہ وکٹوں کے ساتھ فضل محمود کیپ پر قبضہ جما لیا ہے، ان کی بہترین باؤلنگ 12 رنز کے عوض 5 وکٹیں ہیں۔

اسی طرح بیٹرز اور وکٹ کیپنگ میں بھی ملتان سلطانز کے محمد رضوان کا پہلا نمبر ہے، وہ 6 میچز میں 358 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہتے ہوئے حنیف محمد کیپ پر قابض ہیں۔

اسی طرح محمد رضوان 7 کیچز کے ساتھ فیلڈنگ میں بھی سب سے آگے ہیں۔