کشمور میں طوفانِ باد و باراں سے تباہی،2افراد جاں بحق،گھر، ٹرانسفارمر، سولر پینل گر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سندھ کے علاقہ کشمور میں تھنڈر سٹارم نے تباہی مچا دی۔ آندھی ؤ، طوفانی بارش کے دوران حادثات اور چھتیں، دیواریں اور سولر پلیٹیں گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان حادثات میں دو شہری جاں بھق ہو گئے۔ تھنڈر سٹارم سے 8 زائد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
زخمیوں کو کشمور کے سول ہسپتال اور مختلف نجی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کشمور میں آندھی اور طوفانی بارش کے باعث 11 ہزار کے وی کے کئی کھمبے گر گئے۔ کئی ٹرانسفارمر گر گئے اور کئی علاقوں میں بجلی کی تاریں گر گئیں۔
11 ہزار کے وی کے پول اور ٹرانسفارمر اور تاریں گرنے سے کشمور،گڈو گریڈ اسٹیشن سے 13 فیڈر بند ہو گئے اور گڈو شہر، گڈو بیراج، سینکڑوں دیہات اور آبادیوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔
بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے گڈو شہر گڈو بیراج واپڈا کالونی اور شاہ والی سمیت سٹی ون،ٹو ایریگیشن کالونی کھوسا موری مراد سمیت کئی علاقوں میں بجلی بند ہے۔ آندھی، طوفانی بارش اور اس کے ساتھ بجلی بند ہو جانے سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔
سیپکو کے منتظمین نے بتایا ہے کہ بجلی کی بحالی کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہہے لیکن گرے ہوئے کھمبوں، ٹرانسفارمروں کو سنبھال کر نئے سرے سے استوار کرنے کے پیچیدہ کام میں 48 سے 72 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
تیز بارش سے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوا۔
یہ بھی پڑھیئے: بے روزگاروں کی سنی گئی،حکومت نئے مالی سال میں بیس لاکھ نوکریوں کا سیلاب لائےگی