جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور وفاقی شرعی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس مقرر
کیپشن: وفاقی شرعی عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی شرعی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس کی تقرری کی منظوری دے دی۔
صدرِ مملکت نے جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور کو وفاقی شرعی عدالت کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔
جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور وفاقی شرعی عدالت کے سینئر ترین جج ہیں۔صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر قائم مقام چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کی تقرری کی منظوری دی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں کاروباری مراکز کتنے بجے بند ہونگے؟ نیا نوٹیفکیشن جاری