کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں:ایرانی صدر

Jun 01, 2026 | 14:34:PM
 کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں:ایرانی صدر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ عوام اور انقلاب کے راستے میں اپنی جان قربان کرنے کے لیے حاضر ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ عوام اور انقلاب کے راستے میں اپنی جان قربان کرنے کے لیے حاضر ہیں اور ہم کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ طاقت کے ساتھ اپنا راستہ جاری رکھیں گے یا شہید ہو جائیں گے، طاقت سے آگے بڑھیں یا شہادت ملے، دونوں صورتوں میں کامیابی ہماری ہی ہے۔

مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ میری جان ہمارے شہید رہبر کی جان سے زیادہ قیمتی نہیں ہے، ہم میدان میں ایماندار رہیں گے تو اللہ ہماری ضرور مدد کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف گلوکارہ نے شادی کرلی ،تصاویر وائرل