ایف بی آر نے مئی میں 994 ارب روپے کا ریونیو ہدف کا 97 فیصد حاصل کر لیا؛مشیر وزیر خزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف بی آر نے مئی میں 994 ارب روپے کا ریونیو ہدف کا 97 فیصد حاصل کر لیا۔
خرم شہزاد نے کہاکہ جولائی تا مئی ایف بی آر کی وصولیاں 11 ہزار 257 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔11 ماہ کے دوران ایف بی آر نے مقررہ ہدف کا تقریباً 100 فیصد حاصل کر لیا، جون 2026 کا ریونیو ہدف نظرثانی شدہ مالیاتی فریم ورک کے مطابق مقرر کیا گیا ،ایف بی آر کو جون 2026 میں 1727 ارب روپے وصولی کا ہدف دیا گیا ہے ۔
مشیر خزانہ نے کہاکہ ایف بی آر کا جون 2026 کا ہدف گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 فیصد زائد ہے ،ایف بی آر جون 2025 میں 1502 ارب روپے کا ٹیکس جمع کر چکا ہے ،رواں سال ایف بی آر کا ریونیو ہدف معاشی حالات کے مطابق نظرثانی کے بعد کم کیا گیا ،مالی سال کے آغاز پر ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14 ہزار 130 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا،مالی سال کے دوران معاشی صورتحال کے باعث اہداف پر نظر ثانی کی گئی ۔
خرم شہزاد کاکہناتھا کہ آئی ایم ایف کی مشاورت سے ایف بی آر کا نظر ثانی شدہ ہدف 13 ہزار ارب روپے مقرر کیا گیا ،اضافی یا غیر معمولی ٹیکس اقدامات کی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں، کاروباری طبقہ اور سرمایہ کار بے فکر رہیں، ٹیکس شارٹ فال کا بیانیہ حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا ،ایف بی آر 864 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا دعوہ گمراہ کن ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان انتخابات ؛ن لیگ نے منشور کا اعلان کردیا