عید نزدیک آتے ہی چوری کی وارداتیں، فیصل آبادمیں17 بکرے،بیل اور2چھترے چوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی بھٹہ) عید قربان کے نزدیک آتے ہی مویشی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا،فیصل آباد میں 24 گھنٹوں میں مویشی چوری کی 20 وارداتیں ہوئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے مختلف علاقوں سے24 گھنٹوں کے دوران 17 بکرے ، ایک بیل ، اور دو چھترے چوری ہوگئے،تھانہ بچیانہ کے علاقہ سے ڈاکو محمد عرفان نامی شہری سے اسلحہ کے زور پر6 بکرے چھین کر فرارہوگئے، تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقے سے عمران نامی شہری کے تین بکرے اور ایک بکری بھی چور لے گئے۔
تھانہ ستیانہ کے علاقے میں چور شہری محمد علی کے 3 بکرے چوری کر کے فرار جبکہ تھانہ مرید والا کے علاقے میں 488 گ ب سے خاتون شہری کا بکرا چوری ہوگیا، تھانہ ترکھانی کے علاقے سے چور شہری قیصر نواز کے 2 بکرے چوری کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
تھانہ ترکھانی کے علاقے سے چور شہری عدنان نواز کا بکرا،تھانہ ڈی ٹائپ کے علاقے سے چور عبدالمجید نامی شہری کا بیل اور تھانہ رضا آباد کے علاقے سےچور علی رضا نامی شہری کے2 چھترے چوری کرکے فرار ہوئے۔
پولیس نے مقدمات کا اندراج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔
یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے اوقات